بلوچستانQuetta

بلوچستان حکومت و اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات، گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا فیصلہ۔

۹ ستمبر کو کمشنر آفس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی ہدایت پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتی وفد کی نمائندگی صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، بخت محمد کاکڑ جبکہ زمرک خان اچکزئی بطور ثالث شریک ہوئے۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایڈوکیٹ ساجد خان ترین، اختر حسین لانگو، آغا حسن بلوچ، پشتونخوامیپ کے تالیمند خان، مجید خان اچکزئی، کبیر خان افغان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ، چنگیز جی بلوچ، عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، رشید خان ناصر، ولی داد میانی، پاکستان تحریک انصاف کے ایڈوکیٹ سلام آغا، ملک فیصل دہوار، جماعت اسلامی کے زاہد اختر بلوچ، جمیل احمد مشوانی اور مجلس وحدت المسلمین کے مولانا ولایت حسین اور محمد یونس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدار شریک ہوئے۔

اجلاس میں حکومتی وفد نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر خیرسگالی کے طور پر سیاسی جماعتوں کے گرفتار شدگان کی رہائی اور بلوچستان بھر میں درج مقدمات واپس لینے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن وفد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامع ایس او پیز کے مطابق جلسہ جلوس کا انعقاد کریں گے۔ مزید براں اپوزیشن وفد نے یقین دلایا کہ قانون کی مکمل پاسداری کی جائے گی اور عوامی املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ احتجاج کے دوران کسی بھی قسم کا پرتشدد واقعہ یا نقصان دہ کارروائی نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker