بلوچستان
سوراب زیرو پوائنٹ پر آر سی ڈی قومی شاہراہ بند

تحصیل گدر کے رہائشی مقامی شخص کی مبینہ گمشدگی کے خلاف لواحقین نے کوئٹہ کراچی آر سی ڈی قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کر دیا
اطلاعات کے مطابق محمد اکبر میراجی مینگل فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے گھر سے نکلے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے واقعہ کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی
شاہراہ کی بندش کے باعث درجنوں گاڑیاں اور مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ محمد اکبر صبح سے لاپتہ ہیں اور تاحال کوئی سراغ نہیں ملا



