بلوچستان
تُربت: مسلح افراد کا حملہ، پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر سرکاری اسلحہ چھین لیا

تُربت کے علاقے جوسک میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے سرکاری اسلحہ چھین لیا۔ پولیس اہلکار پی ڈی ایم اے کے زیر تعمیر دفتر کی سیکیورٹی پر تعینات تھے کہ اچانک مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے کچھ دیر اہلکاروں کو یرغمال رکھنے کے بعد ان سے اسلحہ چھین کر فرار اختیار کیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو موقع پر چھوڑ دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



