
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی۔
کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ تفریق نہیں کرتی، کوئی علاقہ ہمارا ہے یا نہیں ہم کام کرتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مختلف شہری اداروں میں رابطے کے لیے ایک کمانڈ کے تحت کام کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی اداکاروں کے پاس کوئی اور چورن منجن نہیں ہوتا، وہ آفت کے وقت کام نہیں کرتے، سیاسی اداکار قدرتی آفت کے وقت اپنا منجن بیچنے کے لیے بیان بازی کرتے ہیں، ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی۔



