بزنس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 291 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 236 پربند ہوا ہے جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔
شیئرز بازار میں آج ایک ارب 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 54 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 694 ارب روپے ہوگئی ہے۔



