پاکستان
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان ، درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور ایک مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔



