پاکستان

پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

لاہور: تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ 

پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر  احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمدخان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔

واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمدخان بچھر کی سزا اور  نااہلی کے بعد سے  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker