پاکستانتازہ ترین

شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف جائزے سے مشروط ہوگی: گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی کو سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط کردیا۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پرمہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ایسی ہی سخت مانیٹری پالیسی سے آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی تاہم شرحِ سود میں کمی کا فیصلہ سیلابی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے جائزے پر منحصر ہوگا۔

جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker