پاکستان

معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری بہن بھائیوں کےحقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرت کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں راجہ پرویزاشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سرداریوسف، طارق فضل اور احد چیمہ سمیت دیگر موجود تھے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات احسن طور سے حل کرنےکے لیےکوششوں کی پذیرائی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیرکی ترقی و خوشحالی کے لیے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کے لیے وہ لائق تحسین ہیں، کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کےمحافظ تھے اور آئندہ بھی ان کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، آزاد کشمیرکے مسائل پرہمیشہ توجہ رہی ہے، میری حکومت نے ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پران مسائل کو حل کیا ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker