پاکستان

’لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او گھر جاؤ‘، خواجہ آصف کا مذہبی جماعت کے غزہ مارچ پر ردعمل

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے دستخط کردیے ہیں جنگ بند ہوگئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ 2 سال غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے بچوں کا قتل عام جاری تھا اور ساری دنیا کی عوام احتجاج کر رہی تھی جن میں بہت بڑی تعداد اور اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض فلسطین پر جان قربان کے خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی اب جب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کردیے ہیں جنگ بند ہوگئی ہے تو جی ٹی روڈ پر ان فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی۔

ان کا کہنا تھاکہ زیادتی ہے ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او گھر جاؤ ، فلسطینی مٹھائی کھا رہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اُدھر مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستے بند ہیں اور مری روڈ پر ایمبولینس پھنس گئی، مریض اور ان کے گھر والے پریشان ہیں، حالت خراب ہونے پر ایک ضعیف مریض کو ایمبولنس میں ہی ڈرپ لگائی گئی۔

کنٹینر کھڑے ہونے سے موٹر سائیکلوں کے گزرنے کے راستے بھی بند ہیں جس کے باعث شہریوں اور پولیس اہل کاروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker