پاکستانPunjab

لاہور میں اندرون شہر اور داخلی و خارجی راستے بند ہونے سے شدید مشکلات، میٹرو بھی بند

لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اندرون شہر اور داخلی وخارجی راستے بند ہیں۔

لاہور شہر میں سکیورٹی خدشات اور جاری ہنگامی صورتحال کے باعث شہر کی بیشتر اندرونی سڑکیں بند ہیں جب کہ دوسرے شہروں کو جانے اور وہاں سے آنے والے تمام موٹروے کے داخلی و خارجی راستے بھی بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہر کے اندرونی راستے بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، دفاتر جانے والے شہریوں کے ساتھ ایمبولینسز کو بھی اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ چنگی امر سدھو فیروز پور روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

فیروزپور روڈ پر شہری کی میت لے جانے والی ایمبولینس بھی راستہ بند ہونے کے باعث پھنس گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker