کُرم میں افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ کردیں

خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے جس کا پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کوبھرپور اور شدید جواب دیا گیا ہے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سےطالبان پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا ٹینک بھی تباہ ہوگیا اور وہ پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک اور پوسٹ اور ٹینک پوزیشن تباہ کردی گئی، افغان طالبان اپنی متعدد لاشیں پوسٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک گھنٹےکے دوران افغان طالبان کی چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ ہوگئی۔ پاک فوج کی اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کےاہم کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اورطالبان کےکارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔



