پاکستان

پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب

پاکستان سال 2026 تا 2028 کی مدت کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ممبر منتخب ہوگیا۔

پاکستان سمیت 14 ممالک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نئے رکن بن گئے ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کی کامیابی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے فروغ کا اعتراف ہے۔

اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker