قلعہ سیف اللہ : مسافر بس کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق 18 زخمی

ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے الو زئی کے قریب شَنکئی 1122 سینٹر کی حدود میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جہاں ژوب سے آنے والی ایک ڈائیوو بس سڑک کے کنارے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک مرد، ایک خاتون اور ایک کمسن بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 18 مسافر شدید زخمی ہوئے۔
🔶 زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کر دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جائے حادثہ پر ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ضلعی انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
🔶 جاں بحق ہونے والوں کے نام کلیم اللہ ولد صالح قوم کبزیء، عمر 60 سال، سکنہ ژوب،جملیہ زوجہ محمد خان قوم ناصر، عمر 50 سال، سکنہ ژوب، ایک کمسن بچہ (شناخت تاحال نہ ہو سکی) ہے جبکہ زخمیوں کی فہرست میں اسد اللہ ولد حسن خان، قوم مندوخیل، عمر 40 سال، سکنہ ژوب, فضل ولد عبدالحئی، قوم کبزیء، عمر 45 سال، سکنہ ژوب, وقاص ولد اللہ دادزئی، عمر 35 سال، سکنہ ژوب, وردک ولد عبدالجبار، قوم ناصر، عمر 40 سال، سکنہ ژوب, محمد اکرم ولد صالح محمد، قوم عبداللہ زیء، عمر 50 سال، سکنہ ژوب, حسنہ بی بی زوجہ محمد قائم، قوم حریفال، عمر 40 سال، سکنہ ژوب,محمد قائم ولد محمد خان، قوم حریفال، عمر 45 سال، سکنہ ژوب,عمر ولد محمد خان، قوم ناصر، عمر 30 سال، سکنہ ژوب,حاجی جبار ولد مومن، قوم ناصر، عمر 50 سال، سکنہ ژوب, عبد الواحد ولد عبد الکریم، قوم اسماعیل زیء، عمر 35 سال، سکنہ ژوب,مصطفیٰ خان ولد کمال خان، قوم مندوخیل، عمر 33 سال، سکنہ ژوب,حضرت بی بی زوجہ رحیم داد، قوم مہمند، عمر 50 سال، سکنہ ژوب, جوہر بی بی زوجہ عطا محمد، قوم مہمند، عمر 35 سال، سکنہ ژوب,عید نامہ بنت بختیار، قوم عبداللہ زیء، عمر 40 سال، سکنہ ژوب,شریف اللہ ولد بختیار، قوم عبداللہ زیء، عمر 14 سال، سکنہ ژوب شامل۔



