پاکستان

فل کورٹ اجلاس: سپریم کورٹ نے رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے رولز 1980 کا جامع جائزہ مکمل کیا گیا۔

فل کورٹ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترامیم کی منظوری دی گئی جب کہ منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

سپریم کورٹ کے ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس عقیل عباسی کی کمیٹی نے مسودہ تیارکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker