پاکستان

شدید بیمار افراد کے حج پر جانے پر پابندی عائد، کن بیماریوں میں مبتلا افراد نہیں جاسکیں گے؟

اسلام آ باد: سعودی حکومت نے شدید بیمار افراد پر حج 2026 کی پاپندی عائد کردی۔

شدید بیمار عازمین حج پرڈی پورٹ کرنے کی پالیسی بھی لاگو کردی گئی ہے، شدید بیمار عازمین کو سعودی عرب واپس ان کے وطن بھیج دے گا، واپسی کا خرچہ عازمین حج خود ادا کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ شدید بیمار عازم کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی بھی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق عازمین حج 2026 کیلئے طبی شرائط عائد گردوں کے امراض، ڈائیلاسز کے مریضوں کو حج 2026 کی اجازت نہیں ہے۔

سعودی وزارت صحت سعودی وزارت صحت نے دل کے امراض کا شکار مریض جو مشقت کے بھی قابل نہ ہوں ان پر بھی حج کی پاپندی لگا دی ہے۔ اس کے علاوہ پھیپھڑوں اور جگر کی بیماری کے حامل ایسے مریضو ں پر بھی پاپندی ہوگی جو ایڈوانس اسٹیج پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker