
ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتانوں نے شرکت کی۔
میزبان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، سیریز کے دوران پوری کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، ہماری ٹیم کے پاس اچھے آل راؤنڈرز ہیں جو مکمل بیٹر اور مکمل بولر ہیں۔
زمبابوین کپتان سکندر رضا نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے جبکہ سری لنکن کپتان دسُون شناکا کا کہنا تھا کہ ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں نے بیماری کے سبب سہ ملکی سیریز میں شرکت کے بغیر ہی وطن واپس روانہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی وطن واپس جانے کی تصدیق کردی۔



