پاکستان

لاہورمیں جماعت اسلامی کا 3 روزہ "بدل دو نظام ” اجتماع عام شروع ہوگیا

لاہورمیں جماعت اسلامی کا تین روزہ "بدل دو نظام ” اجتماع عام شروع ہوگیا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا، تفصیلات عرفان نذیر کی رپورٹ میں

گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع میں خواتین سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

افتتاحی سیشن سے خطاب میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں، ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔

27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ استثنیٰ کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہیے، کشمیر اور فلسطین کے معاملے پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی، ہم حق و انصاف کے لیے سیاست کرتےہیں۔

امیر جماعت اسلامی نےاعلان کیا کہ اجتماع کے تیسرے روز آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائےگا جس کے بعد نظام بدل دو تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker