بلوچستانNaseerabad

نصیرآباد: جعفر ایکسپریس کی آمد سے چند لمحے قبل ریلوے ٹریک سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا

نصیرآباد میں بڑا سانحہ ٹل گیا

سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا، جہاں چند ہی منٹ بعد جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین کی آمد متوقع تھی۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس سے کسی بڑے سانحے کا خدشہ ٹل گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی ممکنہ تباہی کو روکنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker