انٹرنیشنل

سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، اموات 618 ہو گئیں

کولمبو: سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات 618 تک پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں دتوا طوفان کے بعد شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔

سری لنکا میں طوفان دتوا کے بعد مسلسل بارشوں نے صورتحال مزید ابتر کر دی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے لینڈ سلائیڈنگ کے نئے الرٹس بھی جاری کر دیئے۔

گزشتہ ہفتے سیلاب سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ جو سری لنکا کی آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔ طوفان کے باعث 75 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے۔

حکام نے خبردار کیا کہ مسلسل مون سون بارشیں مزید خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔ تاہم ریسکیو ٹیموں کا متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker