پاکستان

گھوٹکی: پولیس کا کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنےکا دعویٰ

پولیس نے گھوٹکی میں کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوؤں کا صفایا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کچے کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، 14 مسافروں کے اغوا کے بعد آپریشن کرنا پڑا، آپریشن کر کے کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوؤں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق آپریشن کے بعد کچے کے کلیئر علاقے راجن پور پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں جبکہ تباہ بنکروں سے اسلحہ بارود کی برآمدگی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے مورچوں میں ان کے پڑے راکٹ پھٹنے کا اندیشہ ہے، اتنا اسلحہ ملا ہے شاید وانا وزیرستان میں بھی نہ ملا ہو۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکوؤں نے مسافر بس سے مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔ ڈاکو مسافروں کو اغوا کر کے کچے کے علاقوں میں لے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker