انٹرنیشنل

اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 زخمی

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 81 فلسطینی شہید اور 422 زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہادتوں کا یہ سلسلہ غزہ سٹی، رفح اوردیگرعلاقوں میں جاری بمباری کے نتیجے میں پیش آیا، غزہ میں ایک گھر پرحملے میں 9 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 412 تک جا پہنچی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

ادھر جنین کیمپ میں اسرائیلی افواج نے ایک فلسطینی شہری کا گھر دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker