پاکستان

ورک فرام ہوم ، آن لائن کلاسز، محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کی بچت کیلئے تجاویز حکومت کو پیش کردیں

لاہور: محکمہ توانائی پنجاب نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد توانائی کی بچت کے لیے تجاویز حکومت کو پیش کر دیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ توانائی پنجاب نے سرکاری اجلاس آن لائن اور ورک فرام ہوم کی تجویز پیش کی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ توانائی پنجاب نے جامعات اورکالجز میں آن لائن کلاسز اور اسکولز اور اکیڈمیز میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانےکی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے ، اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کے اوقات بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈیز، بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے اور عمارتوں کی سجاوٹی لائٹس بند کر کے توانائی کی بچت کی سفارش کی گئی ہے۔

دوسری جانب کے پی حکومت نے بھی غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی لگادی۔

سرکاری دفاتر میں ایندھن کے استعمال کی مانیٹرنگ ہوگی ، پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ، ایک ہی کام کے لیے متعدد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker