انٹرنیشنل

مصر کے میوزیم سے سونے کا 3 ہزار سال قدیم کڑا غائب

قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے کہا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی ایک لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا غائب ہوگیا۔

وزارت کے مطابق یہ کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت (1070 تا 945 قبل مسیح) کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی کا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ یہ کڑاکب آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

وزارت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی گزرگاہوں پر  آثارِ قدیمہ کی یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع مصری میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوادرات محفوظ ہیں جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب یکم نومبر کو طویل عرصے سے زیرِ تکمیل گریٹ ایجپشن میوزیم کے افتتاح کی تیاری کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker