پاکستانتازہ ترین

گیس قیمت میں اضافے کی منظوری کے بارے میں میڈیا میں شائع خبرحقائق کے منافی قرار

پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں گیس کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سی سی آئی نے کمرشل بنیادوں پر تیسرے فریق کو قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کی منظوری دی ہے۔

مشترکہ مفادات کونسل نے تیسرے فریق کو گیس کی فروخت میں 50 فیصد حصہ دینے کی وزارت کی تجویز پر غور کیا تھا تاہم سی سی آئی نے آخر کار مسابقتی بنیادوں پر تیسرے فریق کو گیس کی فروخت کو موجودہ 10 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر میں اس اضافے کو قیمتوں میں اضافے کے طور پر غلط نہ سمجھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ حصص میں اضافے کو غلط طریقے سے قیمتوں میں اضافے سے جوڑا گیا ہے اور تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لئے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker