پاکستانتازہ ترین

سولر پینلز کی مقامی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے مقامی سطح پر سولر پینلر کی تیاری کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں سولر پینلر کے لیے فیکٹریاں لگانے پر بات چیت ہوئی۔

شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ہم انہیں سہولت فراہم کریں گے۔

وزیر صنعت و تجارت نے طویل المدت پالیسی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اسوقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker