پاکستانSind

خطرے کی اطلاع: کراچی کے ہوٹلوں میں امریکی سرکاری اہلکاروں کی سرگرمیاں محدود

کراچی :  امریکی محکمہ خارجہ نے خطرے کی اطلاع موصول ہونے پر امریکی سرکاری اہلکاروں کے دوروں کو عارضی طور پر محدود کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ   کی جانب سے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی قونصل خانہ کراچی کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے خلاف ایک ممکنہ خطرے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

 

الرٹ کے تحت امریکی قونصل خانہ کراچی نے ان ہوٹلوں میں سرکاری امریکی اہلکاروں کی سرگرمیوں ( دوروں اور محفلوں) کو عارضی طور پر محدود کر دیا ہے۔

محکمہ خارجہ  کا بتانا ہے کہ بعض اوقات  خطرے کی اطلاعات موصول ہونے پر غیر  ممالک میں بھی سیاحتی مقامات، ہوٹل،  بازار،  شاپنگ مال اور ریسٹورینٹس کو امریکی سرکاری اہلکاروں کے لیے ممنوع قرار دے دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker