سندھ کے مختلف شہروں نواب شاہ اور بدین میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ بدین کے شہر تلہار کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ بدین میں تلہار شاہراہ پر بقادار اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل میں زوردار ٹکر ہوگئی، جس کے باعث کار الٹ گئی اور موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد سمیت 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نعمان ملاح، واحد ملاح، معشوق جونیجو اور شھزاد شیدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو پہلے تلہار اسپتال اور بعد میں بدین ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چاروں لاشوں کو بھی بدین ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔ نواب شاہ میں قاضی احمد روڈ پربینظیر بھٹو یونیورسٹی کی بس اور مسافر وین میں تصادم ہوا، حادثے میں وین میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے میں مسافر وین تباہ ہوگئی جبکہ وین کی باڈی کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا گیا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles

ایرانی وزیرخارجہ کا فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک رابطہ، جنگ کے خاتمےکیلئے مسلسل کوششوں پر پاکستان کی تعریف
5 گھنٹے ago

تیل کی قیمتیں 19 فیصد تک گرگئیں، وزیراعظم کا قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کا اعلان
7 گھنٹے ago
Check Also
Close
