Punjab

پنجاب کی فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہ آسکی

پنجاب کی فضائی آلودگی میں تاحال کوئی کمی نہ آسکی اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق لاہو ر اے کیو آئی 368 کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے اور کراچی 209 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح قصور کو 500 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خانیوال میں اے کیو آئی 365 اور لاہور میں 353 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید برآں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker