پاکستانتازہ ترین

اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں: خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں اور مسائل سے پاکستان کو نکالیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو اپنی سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کی بات کرنی چاہیے، موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنانا کسی طرح بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے والے دونوں ہی اداروں پر تنقید کر رہے ہیں، یہ روش ختم ہونی چاہیے۔

انہوں نے انتخابات کے حوالے سے مزید کہا کہ ملکی اداروں نے پُرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جس پر وہ لائق تحسین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker