انٹرنیشنل

ایلون مسک انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی لیے والے شخص ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ایلون مسک پر برس پڑے،اخراجات میں کمی کے بل کی مخالفت کرنے پر صدر ٹرمپ نے ایلون مسک کو آڑھے ہاتھوں لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنےبیان میں کہا ایلون مسک انسانی تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی لیے والے شخص ہیں،یہ سبسڈیز نہ ہوتیں تو انہیں اپنا کاروبار بند کرکے جنوبی افریقا واپس جانا پڑتا۔

صدر ٹرمپ نے کہا مسک کو جنوبی افریقہ واپس جانا پڑتا تو وہاں نہ کوئی راکٹ لانچ ہوتا،نہ سیٹلائٹ اور الیکٹرک کاریں بنتیں اور امریکا کے اربوں ڈالر بچ جاتے،ڈاج ڈپارٹمنٹ کو ایلون مسک کو سبسڈیز کی چھان بین کا حکم دینا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker