پاکستان

سانحہ گل پلازہ: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحے کی جوڈيشل انکوائری کرینگے

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی جوڈيشل انکوائری کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرے گا اور گل پلازہ کی تعمیرات میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ لے گا۔

جوڈیشل کمیشن آگ لگنے سے پہلے اور بعد کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور 8 ہفتوں میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں آگ لگی تھی جہاں 3 روز تک آگ بھڑکتی رہی اور سانحے میں 70 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے۔

کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا جس پر سندھ حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker