پاکستانتازہ ترین

کراچی: ماہی گیروں کے جال میں پھر اربوں روپے کی ’سوا‘ مچھلی پھنس گئی

کراچی کے قریب کیٹی بندر کے ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مسلسل مہربان ہے۔

کیٹی بندر کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھر نہایت قیمتی اور نایاب اربوں روپے مالیت کی ’سوا‘ مچھلی آ گئی۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق جال میں پرسوں ’سوا‘ مچھلی کا بڑا کیچ آیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 3 کشتیوں کو سوا مچھلی کے 700 دانے ملے ہیں۔

دوسری جانب ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ سوا مچھلی مارچ اپریل میں انڈے دینے کے لیے جمع ہوتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں شکار سے سوا مچھلی کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker