پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ایاز صادق، ملک محمد احمد خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی امور اور آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سناکر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، صرف مقدمات ہی نہیں بلکہ مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم کی ترقی پر پوری توجہ اور صلاحیتیں مرکوز کریں گے، 16 ماہ میں ہمارے مشکل فیصلوں سے معیشت بہتر ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker