انٹرنیشنل

غزہ میں مکمل امن حاصل کرینگے جو حیرت انگیز کامیابی ہوگی: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے ایک بارپھر مشرق وسطیٰ تنازع کو ہزاروں سال پرانا قرار دیدیا۔

 امریکی میڈیا کو دیے گئے  انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےکہا کہ ایسا لگتا ہے تقریباً 3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم صرف غزہ نہیں بلکہ غزہ میں امن کے ساتھ مکمل امن حاصل کریں گے، ایسا ہونا حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے سُرخ لکیر کھینچیں گے،امید اور توقع ہے کہ حماس غزہ امن منصوبہ منظور کرلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker