پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز ڈاؤن

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز اور مقبول سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں کچھ دیر تک لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوا، مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔

7 جنوری کی شام کو فیس بک، یوٹیوب اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی جبکہ ویب براؤزنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ پی کے کے مطابق گوگل سروسز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کی انٹرنیٹ سروسز شام 5 بجے متاثر ہوئیں مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔

مختلف افراد نے ایکس پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker