پاکستانتازہ ترین

عمران خان نےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: عمران خان نے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہےکہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی۔

عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قراردیے جائیں اور عدالت این اے 89 میانوالی، این اے122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker