بلوچستان
جھل مگسی: مخالف مسلح افراد کی فائرنگ سے چیئرمین یونین کونسل آصف خان مگسی جاں بحق، دو کم سن بیٹے زخمی

جھل مگسی: مخالف مسلح افراد کی فائرنگ سے چیئرمین یونین کونسل آصف خان مگسی جاں بحق، دو کم سن بیٹے زخمی: 🔶 کوئٹہ: جھل مگسی کے علاقے پنجک میں مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ اس حملے میں چیئرمین یونین کونسل پنجک، میر آصف خان مگسی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے دوران ان کی گاڑی الٹ گئی۔ گاڑی میں سوار ان کے دو کم سن بیٹے، محمد حسان مگسی اور امیر حمزہ مگسی بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے۔
🔶 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ جھل مگسی، سکندر خان مگسی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمی بچوں کو فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ یہ واقعہ دشمنی کی وجہ سے سامنے آیا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔



