پاکستان

تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی نے تیزاب اور آگ سے جلانے کے جرم کا بل 2024 منظور کر لیا۔بل کا مقصد تیزاب اور جلانے کے واقعات کی روک تھام، فوری انصاف اور متاثرین کی بحالی ہے۔

بل کے متن کے مطابق تیزاب حملے یا جلانے پر سزائے موت یا 7 سال تک قید کی سزا ہوگی، تمام کیس 60 دن میں نمٹانے کی پابندی ہوگی۔

بل متاثرین کو مفت علاج، بحالی مراکز اور قانونی امداد فراہم کرنے کی شقیں شامل کر دی گئیں۔ایسڈ و برن کرائم مانیٹرنگ بورڈ کا قیام کیا جائے گا، خواتین کی کم از کم 33 فیصد نمائندگی ہوگی۔

متن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج اور ری ہیبیلیٹیشن لازمی قرار دیا گیا۔متاثرین اور گواہوں کے لیے تحفظ کے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ناقص تفتیش پر پولیس افسر کو 2 سال تک قید یا جرمانہ ہوگا۔

بل میں بچوں اور متاثرہ خاندان کے کفیل ہونے تک مالی امداد فراہم کرنے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker