تازہ ترینپاکستان

جائیداد کے تنازع پر دو بھائیوں نے ایک دوسرے کو مار ڈالا

لاہور کے سرحدی علاقے باٹا پور میں جائیداد کے تنازع پر 2 سوتیلے بھائیوں نے ایک دوسرے کو قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ سوتیلے بھائیوں میں جائیداد کے بٹوارے پر جھگڑا ہوا تو دونوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں 34 سالہ سیف اسلم اور 25 سالہ ارسلان اقبال شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جس کی شناخت مرسلین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker