پاکستانتازہ ترین

پیپلزپارٹی نے سینیٹ کے الیکشن کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے ایمل ولی خان پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

جان محمد بلیدی پی پی پی اور این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ میر چنگیزخان جمالی اور سردارعمر گورگیج پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکنوکریٹ نشست پر بلال مندوخیل پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین نشستوں پر مسز عشرت بلوچ اور کرن بلوچ پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق سندھ سے جنرل نشستوں پرکاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ اور دوست علی امیدوار ہوں گے۔

سندھ سے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر بیرسٹر ضمیر گھمرو الیکشن لڑیں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ سے خواتین کی نشستوں کیلئے عینی مری اور روبینہ قائم خانی امیدوار جبکہ اقلیتوں کی نشست کے لیے پونجھو بھیل امیدوار ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker