پاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست اب تک منظور نہیں کی۔

جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔

جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک رخصت کی درخواست دائر کی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر رواں سال 14 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نے طبیعت کی ناسازی کے باعث وزارت قانون کو رخصت کے لیے خط لکھا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker