پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان 'کھودا پہاڑ نکلا چوہا' ثابت ہوا، سہیل آفریدی انتظامی سطح پر فارغ تھے اب سیاسی طور پر بھی فارغ ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی، سہیل آفریدی کی اپنی پارٹی پر ‘رٹ’ ختم ہوچکی ہے، سہیل آفریدی اپنی انتظامی ساکھ بھی کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔

اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھاگنا ہی تھا تو پھر اعلانات کیوں کیے تھے، پی ٹی آئی ارکان اپنے ورکرز سے جھوٹ بولتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker