پاکستان

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب بمباری، عملہ محفوظ

ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز "ارتش” واقع ہے جبکہ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے علاقے میں مقیم ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً 8 بجے دونوں علاقوں میں بھرپور بمباری کی گئی تاہم پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو تہران میں بیس کے قریب سفارتی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایک سینئر سفارتکار نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ بمباری کی شدید آوازیں سنائی دیں اور عملہ دھماکوں کی آوازوں سے پریشان ضرور ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ ہیں اور عملہ خطرناک ماحول میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker