پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے تین بار صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کی تھی: اسد قیصر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں3 بار صدر پاکستان بنانے کی پیشکش کی تھی۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی سے پاکستان میں اڈے مانگے تھے،بانی پی ٹی آئی نے امریکا کو انکار کیا جس کی وجہ سے آج وہ جیل میں ہیں۔

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے انہیں تین دفعہ صدر پاکستان بنانے کی آفر کی تھی لیکن پروٹوکول کی وجہ سے انہوں نے صدر پاکستان کا عہدہ نہیں لیا، علاقے کی تعمیرو ترقی کے لیے اسپیکر شپ کا عہدہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سلیکشن ہوچکی ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ 40سال افغانستان میں جنگ ہوئی جس کی وجہ سے ہمارا ملک تباہ ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker