بزنسپاکستانتازہ ترین

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونا سستا، عالمی بازار میں بھی قیمت کم

پاکستان بھر میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے تک آگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 29 روپے کمی دیکھی گئی جس سے مجموعی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری طرف عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 28 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker