پاکستانتازہ ترین

ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کا آغاز، بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے پاکستان کے فتح 2 سمیت دیگر میزائل بھی موجود

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی دفاعی نمائش 2026 کا آغاز ہوگیا۔

دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت 80 ممالک شریک ہیں، پاکستان کی جانب سے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت کئی ادارے نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں پاکستان کی دفاعی لائن کو مضبوط بنانے والے میزائل فتح 2 سمیت دیگر میزائلوں اور دفاعی سازوسامان بھی نمائشک کا حصہ ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی حکومت کی دعوت پر نمائش میں شرکت کی جبکہ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی نمائش میں شریک ہوئے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker