پاکستانتازہ ترین

کراچی کے بچے کو امتحانات میں فیل کرنا شروع کردیا، دو روز میں مسئلہ حل نہ ہوا دھرنا دینگے

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی پر درندوں کا راج ہے، تازہ واردات یہ ہے کہ انہوں نے کراچی کو بچے کو امتحانوں میں فیل کرنا شروع کردیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سن لیں اگر دو روز میں ان کے مسائل حل نہ ہوئے تو اتنا ہی بڑا دھرنا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دیں گے۔

کراچی کے باغ جناح میں انتخابی جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ کراچی آگے بڑھے گا تو سندھ اور پاکستان آگے بڑھے گا، کراچی کواعزاز حاصل ہے کہ یہ ترقی کرتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے، کشکول لے کر ادھر اُدھر پھرتے ہو، آؤ کراچی کو اس کا حق دے دو، کراچی پاکستان کودنیا کا ترقی یافتہ ملک بنا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں سے تعلیم کا حق چھینا جارہا ہے، کراچی کے مڈل کلاس لوگ پیٹ کاٹ کر بچوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، ہمارے ٹاپ کلاس بچوں کو فیل کرنا شروع کردیا ہے، اب یہ چاہتے ہیں کہ یہ بچے یونیورسٹیوں کے امتحان نہ دے سکیں۔

ان کا کہنا تھاکہ شہری سوداگروں سے لڑنا ہے، دو دن کا نوٹس دے رہا ہوں، بچوں کا مسئلہ حل کرو، کاپیوں کی ری چیکنگ کرو، ان کا مسئلہ حل کرو، ظالم بھیڑیوں نےکراچی کی تعلیم ختم کرنے کی کوشش کی، میٹرک میں شاندار نمبر لینے والےبچوں کو انٹرمیں فیل کیاگیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ سے کہتاہوں دو دن میں مسئلہ حل نہیں کیا تو اتنا ہی بڑا احتجاج کریں گے، مافیا بچوں کو پڑھنے نہیں دے رہا اپنے بچوں کو دھکےنہیں کھانےدیں گے، شاندار نمبر لینے والی بچیاں خودکشی کرنے کی بات کررہی تھیں جن بچوں کوفیل کیاگیا انہیں کہا مقابلہ کرنا ہے خودکشی نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker