انٹرنیشنلتازہ ترین

اس سال کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی؟رپورٹ جاری

مکہ مکرمہ:اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 171 ممالک سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جب کہ سعودی عرب سے اس سال 1 لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 تھی جب کہ 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین نے حج ادا کیا۔

اے اللہ فلسطینیوں کو امن عطا کر اور دشمن پر غالب فرما، خطبہ حج میں خصوصی دعا

خیال رہےکہ جمعرات کے روز 16 لاکھ سے زائد حجاج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔

حجاج غروب کے ساتھ ہی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں پہنچ کر انہوں نے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں۔

حجاج آج شب مزدلفہ میں بسر کرنے کے بعد فجر نماز ادا کرنے کے فوری بعد وادی منٰی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker