پاکستانتازہ ترین

پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتے ریٹائر، میڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا

پنجاب پولیس کے 6 سراغ رساں کتوں کو ریٹائر کر دیا گیا اور الوداعی تقریب میں ریٹائرڈ کتوں کومیڈلز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

سراغ رساں کتوں کی 7 سالہ ملازمت کے بعد سبکدوش کی تقریب میں نجی تنظیم اور جانورں کے شوقین افراد نے شرکت کی۔

ریٹائر ڈ کتوں کو میڈلز اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

ایڈیشنل آئی جی ذوالفقارحمید کا کہناتھاکہ سراغ رساں کتوں نے اپنی زندگیاں شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کرتے ہوئے گزاری ہیں۔

پنجاب پولیس اور نجی تنظیم کے ایم او یو کے تحت ریٹائرڈ سراغ رساں کتوں کو نئے مالکان کے حوالے کیا گیا۔ مالکان کا کہناتھاکہ وہ ان کتوں کی دل وجان سے قدر اور دیکھ بھال کرینگے۔

پولیس حکام کا کہناتھاکہ شہریوں کو کتے گود دینے کا مقصد ریٹائرمنٹ کےبعد تحفظ اور اچھی زندگی فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker